صحت بخش گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے محمد حسین سید

شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت بخش گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید


Staff Reporter January 05, 2013
ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کی موبائل ٹیموں نے مختلف ٹائونز کی حدود میں غیرقانونی ذبیحہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت بخش گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بات انھوں نے شہر میں غیر قانونی ذبیحہ اور مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کیلیے منعقد ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،ا س موقع پر سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری مختار حسین نے بریفنگ دی اور بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کی موبائل ٹیموں نے مختلف ٹائونز بشمول صدر، کیماڑی، جمشیدٹائون، گلشن ٹائون، لیاقت آباد، سائٹ، ناظم آباد، لانڈھی، شاہ فیصل، گلبرگ اور کورنگی ٹائون کی حدود میں غیرقانونی ذبیحہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور بڑی مقدار میں ناجائز ذبیحہ شدہ جانوروں کا گوشت ضبط کرکے فلاحی اداروں میں جمع کروا یا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |