برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا بل منظور کرلیا

بریگزٹ کے حق میں 494 جبکہ مخالفت میں 122 ووٹ ڈالے گئے


ویب ڈیسک February 09, 2017
اس قانون کی منظوری کے بعد برطانیہ میں مقیم یورپی شہریوں کو مستقل رہائش نہیں مل سکے گی۔ فوٹو: نیٹ

برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا بل منظور کرلیا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے وزیراعظم تھریسامے کو مکمل اختیار دے دیا ہے اور اس حوالے سے دارالعوام میں ہونے والی ووٹنگ میں بریگزٹ کے حق میں 494 جبکہ مخالفت میں 122 ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد یورپی یونین سے علیحدگی کے بل کو منظور کرلیا گیا۔ بریگزٹ پر عمل درآمد ہاؤس آف لارڈز کی منظوری کے بعد شروع ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بریگزٹ سے عالمی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات پڑیں گے

واضح رہے کہ اس قانون کی منظوری کے بعد برطانیہ میں مقیم یورپی شہریوں کو مستقل رہائش نہیں مل سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔