2012 ٹنڈو الہیار کے6 تھانوں میں554 مقدمات کا اندراج

قتل کے 22، اقدام قتل کے31 مقدمات شامل، 1363 ملوث افراد میں سے صرف 631 گرفتار، 20 اشتہاری بھی پکڑے گئے


Nama Nigar January 05, 2013
گزشتہ سال 20 اشتہاری جبکہ 136 روپوش ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالٰہیار ضلع کے 6 تھانوں کی حدود میں سال 2012 کے دوران قتل، اقدام قتل، اغوا، اغوا برائے تاوان، زنا، لوٹ مار سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مطابق 554 مقدمات درج کیے گئے۔

ان مقدمات میں 1363 افراد کو ملوث جبکہ 631 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گزشتہ سال 20 اشتہاری جبکہ 136 روپوش ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار، چمبڑ، پیارو لوند، عمر ساندھ، نصر پور، سن پر مشتمل 6 تھانوں میں پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2012 کے دوران قتل کے 22، اقدام قتل31، ہنگامہ بلوہ 47، پولیس کے کام میں مداخلت 36، اغوا 22، اغوا برائے تاوان ایک، ڈکیتی 10، گھر سے چوری 10، موٹر سائیکل چھیننے 9، موٹر سائیکل چوری 5، مختلف قسم جانوروں کی چوری 4، منشیات 93،13D کے86 سمیت مختلف نوعیت کے 554 مقدمات درج کیے گئے، ان مقدمات میں 1363 افراد کو ملوث جبکہ 631 افراد کو گرفتار دکھایا گیا ہے۔



گزشتہ سال 20 اشتہاری جبکہ 136 روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹنڈوالٰہیار ضلع میں موٹر سائیکل چوری، کار چوری، موٹر سائیکل و کاروں کو اسلحے کے زور پر چھیننے کی کئی وارداتیں ہوئی ہیں جن کا پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں