بحری امن مشقوں میں شرکت کیلیے مختلف ممالک کے جہازوں کی کراچی آمد

بحری مشقوں میں شرکت کے لیے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ہیں


ویب ڈیسک February 09, 2017
بحری مشقوں میں شرکت کے لیے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو : آن لائن

پاکستان میں 38 ممالک کی بحری مشقیں کل سے شروع ہورہی ہیں جس میں شرکت کے لیے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں 38 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے جس میں چین، امریکا، سعودی عرب اور ایران سمیت کئی ممالک شرکت کریں گے۔ 5 روزہ مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی، پاک بحریہ کی ان امن مشقوں میں شرکت کے لیے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جنگی جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں جب کہ فرانس، جاپان، انڈونیشیا، اور اٹلی سمیت برطانیہ کے جہاز چینل میں داخل ہورہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان میں 38 ممالک کی بحری مشقیں، روس بھی شریک

واضح رہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی بحری امن مشقیں 5 روز تک جاری رہیں گی جس میں 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے جب کہ بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں