پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے وزیراعظم

2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شمار ہو گا، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 09, 2017
2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شمار ہو گا، وزیراعظم، فوٹو؛ اے پی پی

FAISALABAD: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہو گا۔

اسلام آباد میں عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو توانائی اور معاشی بحران کا سامنا تھا لیکن آج پاکستان تیزی سے کر رہا ہے، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں برس ملکی ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک لے کر گئے اور خسارہ 8.2 فیصد سے کم ہو کر 4.3 فیصد تک لے کر آئے جبکہ ملک میں صارفین کی قوت خرید میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عوام کا معیار زندگی بہتر کرنا ہمارا مشن اور اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ تجارت کے لئے تیار ہے اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر کے پاکستانی مصنوعات کی امریکی اور یورپی منڈیوں تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں اور 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 معاشی طاقتوں میں شمار ہو گا۔ سی پیک ملک کے ساتھ پورے خطے کی تقدیر بدلنے میں مدد گار ثابت ہو گا، سی پیک وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستان سے منسلک کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں