کراچی میں یونی ورسٹی روڈ پر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاہے، پولیس


ویب ڈیسک February 09, 2017
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاہے، پولیس، فوٹو؛ ایکسپریس/ محمد عظیم

یونی ورسٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے یونی ورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور کے مال روڈ پر باراتیوں کی بس کو حادثہ، 14 افراد زخمی

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جارہی ہے جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیت المکرم مسجد کے قریب کوچ الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جب کہ آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کاردریا میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ یونی ورسٹی روڈ پر گزشتہ کچھ عرصے سے ترقیاتی کام جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں