قوم پیپلز پارٹی کی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے ایوب شر

آئندہ انتخابات میں عوام نون لیگ کو ووٹ دیکر ملک میں تبدیلی لائینگے، گفتگو


Express News Desk January 05, 2013
عوام کے مسائل کے حل کیلیے تبدیلی لازمی ہے اور آئین نے عوام کو حکومت تبدیل کرنے کا اختیار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایوب شر نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے مایوس ہوگئے اور اس سے نجات کیلیے انتخابات کا انتظار کررہے ہیں۔

عوام کے مسائل کے حل کیلیے تبدیلی لازمی ہے اور آئین نے عوام کو حکومت تبدیل کرنے کا اختیار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدین پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک بھر کے جمہوریت پسند اور قوم پرست عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور آئندہ انتخابات میں عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں تبدیلی کا آغاز کرینگے۔



ایوب شر نے کہا کہ مو لانا طاہر القادری کی باتیں اچھی ہیں لیکن وقت کا انتخاب غلط ہے انھیںاپنا پروگرام 4سال قبل یا مشرف دور میں لے کر عوام کے سامنا آنا چاہیے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |