کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ایس ایس پی راؤ انوار

پولیس نے سپرہائی وے پر بقائی اسپتال کے قریب لنک روڈ پر کارروائی کی، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار

پولیس نے سپرہائی وے پر بقائی اسپتال کے قریب لنک روڈ پر کارروائی کی، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، فوٹو؛ فائل

سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب لنک روڈ پر کارروائی کی، پولیس کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈالمیا میں پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک


ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران 6 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کا امکان ہے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ سپر ہائی وے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران اب تک درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Load Next Story