پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی آئی ایس پی آر

ترقی پانے والوں میں میڈیکل کور کے 9 بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک February 09, 2017
ترقی پانے والوں میں میڈیکل کور کے 9 بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آرمی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جی ایچ کیو میں ہوا جس میں آرمی چیف نے 37 بریگیڈیئرزکی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی جب کہ ترقی پانے والوں میں میڈیکل کور کے 9 بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں

ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر نعمان ذکریا، بریگیڈیئر کنورعدنان احمد خان، بریگیڈیئر سید عامر رضا، بریگیڈیئر طارق ضمیر، بریگیڈیئر طاہر گلزار ملک، بریگیڈیئر شاہد محمود، بریگیڈیئر محمد اصغر، بریگیڈیئر خالد سعید، بریگیڈیئر ایمن بلال صفدر، بریگیڈیئرسرفراز محمد، بریگیڈیئر رفیق الرحمان، بریگیڈیئر انعام حیدر ملک، بریگیڈیئر سلمان فیاض غنی، بریگیڈیئر سرفراز علی، بریگیڈیئر محمد انیق الرحمان، بریگیڈیئر محمد عاصم ملک، بریگیڈیئر فیاض حسین شاہ، بریگیڈیئر شاہد نذیر، بریگیڈیئر ضیاالرحمان، بریگیڈیئر زاہد محمود، بریگیڈیئر اظہر اقبال عباسی، بریگیڈیئر طارق محمود، بریگیڈیئر احسن گلریز، بریگیڈیئر شاہد امتیاز، بریگیڈیئر رضوان افضل، بریگیڈیئر عثمان حق، بریگیڈیئر سید شہاب شاہد اور بریگیڈیئر نعمان احمد ہاشمی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیکل کور میں ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر طاہر سردار، بریگیڈیئر مسز نگار جوہر، بریگیڈیئر عرفان شیخ، بریگیڈیئر لیاقت علی، بریگیڈیئر افتخار احمد، بریگیڈیئر عمران فضل، بریگیڈیئر طاہر اقبال، بریگیڈیئر طارق محمود ستی اور بریگیڈیئر طاہر خادم شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں