لسیتھ ملنگا ایک بار پھر بیٹسمینوں کا دہل دہلانے کیلیے تیار

ملنگا گذشتہ برس ورلڈ ٹوئنٹی20 سے قبل گھٹنے کی تکلیف کے باعث دستبردار ہوگئے تھے

مالنگا گذشتہ برس ورلڈ ٹوئنٹی20 سے قبل گھٹنے کی تکلیف کے باعث دستبردار ہوگئے تھے- فوٹو: فائل

سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ ملنگا آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں منفرد بولنگ ایکشن کے حامل فاسٹ بولر لسیتھ ملنگا کی واپسی ہوئی ہے، اب اگر وہ میلبورن میں پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں کھیلتے ہیں تو یہ ان کا تقریباً ایک برس بعد پہلا مسابقتی میچ ہوگا۔


سری لنکن اسکواڈ کپتان اپل تھارنگا، نروشن ڈیکویلا، اسیلا گونارتنے، دلشان موناریوا، کوشل مینڈس، میلندا سری وردانا، سچیتھ پاتھیرانا، چمیرا کاپوگدیرا، سیکوگے پرسنا، نوان کولاسیکرا، اسورو ادانا، ڈاسن شناکا، لکشن سنداکن، لسیتھ مالنگا اور وکم سنجیا پر مشتمل ہے۔

واضح رہے لسیتھ ملنگا گذشتہ برس ورلڈ ٹوئنٹی20 سے قبل گھٹنے کی تکلیف کے باعث دستبردار ہوگئے تھے، ان کی جنوبی افریقہ سے سیریز میں واپسی متوقع تھی مگر تب دسمبر میں وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے۔
Load Next Story