تھپڑ مارنے کی دھمکی دینے والے سلومیاں نے ورن دھون کو تحفہ بھجوادیا

سلمان بھائی نے ’’جڑواں 2‘‘ میں راجہ کے کردار کے لیے جینزکا کارٹن تحفے میں دیا، اداکار ورن دھون


ویب ڈیسک February 09, 2017
سلمان بھائی نے ’’جڑواں 2‘‘ میں راجہ کے کردار کے لیے جینزکا کارٹن تحفے میں دیا، اداکار ورن دھون، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ''جڑواں '' کے سیکوئل میں مرکزی کردار کرنے والے نوجوان اداکار ورن دھون کو''جینز'' کا کارٹن تحفے میں دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو فلم نگری میں ''گارڈ فادر'' سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے سلو میاں اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ ساتھ نوجوان اداکاروں کی بھی مدد کرتے رہتے ہیں جب کہ دبنگ خان فلم نگری کے ساتھیوں کو تحفے تحائف دیتے رہتے ہیں لیکن اب نوجوان اداکار کو حیرت انگیز تحفہ بھیج دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: انکل پکارنے پر سلمان کی ورن دھون کو دھمکی

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ''جڑواں'' کے سیکوئل میں ان کی جگہ لینے والے نوجوان اداکار ورن دھون کو ''جینز'' کا کارٹن تحفے میں دیا ہے جب کہ نوجوان اداکار نے سلو میاں کے تحفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان بھائی نے ''جڑواں 2'' میں راجہ کے کردار کے لیے جینزکا کارٹن تحفے میں دیا اور اس میں سے جینز پہن کر فلم میں کام کرنے کی ہدایت بھی دی ہے جس کے بعد فلم میں انہی کے دی ہوئی جینزپینٹس میں نظر آؤں گا۔


واضح رہے کہ ہدایتکار ڈیوڈ دھون کی فلم ''جڑواں'' میں سلمان خان نے ڈبل کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں