آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اورامریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا، امریکی وزیر دفاع


ویب ڈیسک February 09, 2017
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا، امریکی وزیر دفاع، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں امن و امان کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں شخصیات نے 20 منٹ تک گفتگو کی اوراس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔



آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان خطے میں قیام امن کے لیے بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں