انسداد ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر زیریں سندھ میں ریلیاں
صوبے میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج کیلیے 70 مراکز قائم ہیں،طبی ماہرین کا خطاب
انسداد ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں اس مہلک مرض کے حوالے سے شعور وآگاہی پیداکرنے کیلیے وزیر اعلیٰ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کے زیر اہتمام زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اورکیمپ لگائے گئے۔
حیدرآباد میں اولڈکیمپس سے پریس کلب تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی، اس موقع پرہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کے سینئر مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر عبدالحکیم دھامرہ، ڈاکٹر فاروق میمن،نیاز جانی ڈیتھو، فوزیہ نہال، ڈاکٹر قیصر خان قائمخانی، ڈاکٹر ممتاز بروہی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واک کا مقصد عوام الناس تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش اور خطرناک قاتل ہے اور اس سے بچائو انتہائی آسان ہے۔
سندھ بھر میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج کیلیے70مراکز قائم ہیں جہاں ادویہ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ادھر کوٹری میں تعلقہ اسپتال سے مین چوک تک ریلی نکالی گئی جبکہ اسپتال میں ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن کیلیے کیمپ بھی لگایا گیا۔
ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر سومرو، ڈاکٹر نثار احمد کھوکھر،ڈاکٹر چھگن لال و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام میں مرض سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے باعث زیادہ نقصانات ہو رہے ہیں۔میرپور خاص میں سول اسپتال سے ڈاکٹر سلیم شیخ اور ڈاکٹر مشتاق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔