پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف، سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے علاوہ کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔


عبد الرحمٰن رضا February 10, 2017
مہمان خصوصی یو اے ای کے وزیر ثقافت شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے تماشائیوں کو خوش آمدید کہا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کی دبئی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دبئی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف، سابق گورنر سندھ عشرت العباد، اداکار فواد خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق کے علاوہ کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

دوسری جانب مہمان خصوصی یو اے ای کے وزیر ثقافت شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے تماشائیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ گزشتہ ایونٹ کی طرح اس بار بھی شاندار مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں