کترینہ نے سلمان خان سے مدد مانگ لی

سلمان خان نے کترینہ کیف کو ازابیل اور سونیا کو بھارتی فلم انڈسٹری میں کام دلانے کی حامی بھی بھر لی ہے


ویب ڈیسک February 10, 2017
سلمان خان انڈسٹری میں اداکاروں کولاؤنچ کرانے میں آگے آگے رہتے ہیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ گہری دوست اداکارہ کترینہ کیف سے علیحدگی تو اختیار کرلی تھی لیکن انہوں نے دوستی کے رشتے کو برقرار رکھا ہوا ہے اوراسی لیے کترینہ اب ان کے پاس مدد کو جا پہنچی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں اداکاروں کولاؤنچ کرانے میں آگے آگے رہتے ہیں اور اسی لیے اب سلمان خان کی سابق گہری دوست کترینہ کیف نے بھی ان سے اپنی بہنوں کی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے مدد مانگ لی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سلمان خان کترینہ کے ساتھ فلم میں اداکاری کے لیے مچلنے لگے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان دریا دلی اور ہمدردانہ رویے کے حوالے سے بالی ووڈ میں خاصے مشہور ہیں اور ان کے اس رویے کے باعث اداکارہ کترینہ کیف نے سلمان خان سے مدد مانگی ہے کہ وہ ان کی بہنوں سونیا اور ازابیل کو بالی ووڈ میں اپنی فلموں سے لاؤچ کرائیں جس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ کی بہنوں کی لاؤنچنگ کے حوالے سے حامی بھی بھر لی ہے اور دونوں کے بارے میں سوچنا بھی شروع کردیا ہے۔

واضح ر ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان ایک لمبے عرصے تک طوفانی عشق رہا جب کہ بعد میں دونوں کے درمیان مختلف تنازعات کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں