اے این پی غیر جمہوری اقدام کی مخالفت کرے گی شاہی سید

ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ اندرونی چیلنجز ہیںملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی.


Staff Reporter January 05, 2013
ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ اندرونی چیلنجز ہیںملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ فوٹو: فائل

لاہور: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بالا دستی کیلیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی ہر غیر جمہوری اقدام کی بھر پور مخالفت کرے گی،کسی ماورائے آئین اقدام کی نہ پہلے حمایت کی تھی نہ آئندہ کریں گے، اصو لوں کی سیاست کے علمبردار ہیں، مو قع پرستی اور بلیک میلنگ کے روز اول سے مخالف رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان ہائوس میں پارٹی اور لویہ جرگہ کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ملک کسی قسم کے ایڈونچر یا تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

11

عوامی عدالت لگنے کو ہے سب اس کی تیاری کریںکسی بھی ماڈل کے بجائے صرف اور صرف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت کیلیے سب سنگین خطرہ اندرونی چیلنجز ہیں،جس سے نمٹنے کے لیے سب کو ایک نقطے پر متفق ہونا ہوگا، ہم سب کو سیاسی مفادات اور پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی، سیاسی مفادات کے لیے غیر یقینی فضا پیدا کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔