وفاق اور صوبے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے لیے متفق
وفاق کی جانب سے صوبوں کے مفادات کو مد نظر رکھا جارہا ہے، خواجہ آصف
وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں نیپرا ایکٹ میں ترمیم اور 10 سالہ فلڈ پروٹیکشن پلان پر متفق ہوگئی ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت پنجاب اور سندھ سے توانائی کی وزارت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں نیپرا ایکٹ میں ترمیم اور 10 سالہ فلڈ پروٹیکشن پلان پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وفاق کی جانب سے صوبوں کے مفادات کو مد نظر رکھا جارہا ہے، اس حوالے سے آج ہونے والے اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور اب ایک تکنیکی اجلاس ہوگا جس میں وفاق اور صوبوں سے متعلقہ سرکاری حکام شرکت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا تھا تحفظات سے وفاق کو آگاہ کر دیا ہے، صوبے کے مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں گے جب کہ بعض ایشوز پر وفاق اور صوبوں میں اتفاق بھی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا کہ وفاق سے بعض ایشوز پر اتفاق ہو گیا ہے لہذ جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔