کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
کوئٹہ کی جانب سے ذوالفقار بابر، محمد نواز اور حسن خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں جیسن روئے اور کپتان برینڈن میکلم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے 3 اوورز میں 34 رنز بٹورے لیکن ذوالفقار بابر نے پہلے جیسن روئے کو 27 اور پھر میکلم کو 20 رنز پر پویلین بھیج کر لاہور قلندرز کی مشکلات میں اضافہ کیا، بعد میں آںے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان 11، محمد رضوان 5، عمر اکمل 0، گرانٹ ایلیٹ اور سنیل نارائن نے 26،26 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوئٹہ کی جانب سے ذوالفقار بابر، محمد نواز اور حسن خان نے 2،2 جب کہ ملز اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوئٹہ کی جانب سے اس شفیق اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن احمد شہزاد تیسرے ہی اوور میں 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ کیون پیٹرسن اور کپتان سرفراز احمد بھی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے وہ بالترتیب 3 اور ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد نواز بھی صرف ایک ہی رنز بناسکے۔ روسوو 60 جب کہ اسد شفیق 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
لاہور کی جانب سے محمد عرفان نے 3، سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کو شکست
واضح رہے پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔