سینئرز نے ہڑتال ناکام بنا دی ینگ ڈاکٹرز نے معافی مانگ لی

مریضوں کی کم تعداد سول اسپتال آئی، سینئر ڈاکٹرز نے وارڈز میں فرائض انجام دیے.

مریضوں کی کم تعداد سول اسپتال آئی، سینئر ڈاکٹرز نے وارڈز میں فرائض انجام دیے. فوٹو: آئی این پی

RAWALPINDI:
سول اسپتال میں تشددکے بعد ان ڈور آئوٹ ڈور کھلے رہے سینئر ڈاکٹرز نے ہڑتال کو ناکام بنا دیا، مریضوں کی بہت کم تعداد اسپتال آئی۔

تفصیلات کیمطابق سول اسپتال میں دو روز قبل ہونیوالے واقعات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب بھر میں ان ڈور آئوٹ ڈور سروسز بند کر دی جائیں گی، لیکن اس کے برعکس گوجرانوالہ میں سینئر ڈاکٹرز نے مشترکہ کوشش کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی اس ہڑتال کو ناکام بنا دیا ہے اور بروقت آئوٹ ڈور، ان ڈور، ایمرجنسی اور وارڈز میں فرائض انجام دے کر ثابت کر دیا کہ ابھی وہ باہمت ہیں اور اس طرح کے واقعات کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔




ڈاکٹر آصف جاوید نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایم ایس سول اسپتال کھلے دل کے مالک ہیں اور جن جن ینگ ڈاکٹرز نے محسوس کیا کہ ان سے غلطی ہوئی، ان کو معاف کرکے ڈیوٹیاں انجام دینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ کئی ڈاکٹرز نے ایم ایس سول ہاپتال کو غیر مشروط تحریری معافی نامہ لکھ کر دیا، جس پر ایم ایس سول اسپتال نے ان کو معاف کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت دیدی ہے۔
Load Next Story