حیدرآباد کسٹم نے ماہ دسمبرمیں 15اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط کیں

6 ماہ میں 11کروڑکاڈیزل،گاڑیاں،ممنوع اسلحہ،موبائل فون سیٹس،کپڑااوراسکریپ پکڑاگیا.


Numainda Express January 05, 2013
پچھلے سال کی مقابلے میں کارکردگی میں145 فیصداضافہ، کارروائی جاری رکھیں گے، مرغوب. فوٹو: فائل

ماڈل کسٹمز کلیکٹوریٹ حیدرآباد نے انسداد اسمگلنگ کی مہم کے دوران ماہ دسمبر 2012 میں 20 مختلف کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مختلف اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں جبکہ ایک کروڑ10 لاکھ روپے مالیت کی 15 اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط کیں۔

6 ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 11کروڑ روپے کا ڈیزل، گاڑیاں، ممنوع اسلحہ،موبائل فون سیٹس، کپڑا اور اسکریپ پکڑاگیا۔دسمبر میں دیگراشیا بشمول بارہ لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائر، 17 لاکھ روپے مالیت کا پلاسٹک دانہ اور7 لاکھ روپے سے زائدکے پلاسٹک رول وغیرہ بھی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

رواں مالی سال 2012-13کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ حیدرآباد،سکھر اور لاڑکانہ نے 102مختلف کیسزمیں 11کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں، جس میں ستاسی لاکھ روپے مالیت کا 47ہزار لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل، 5 کروڑ 93 لاکھ روپے مالیت کی سترگاڑیاں،86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ممنوع اسلحہ اور2کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد مالیت کا اسکریپ، اسٹیل شیٹس اور غیر ملکی کپڑا وغیرہ اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی شامل ہے۔

06

اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کیخلاف متعلقہ عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کیے گئے ہیں ۔ پچھلے مالی سال 2011-12 میں اسی عرصہ کے دوران 52 مختلف کارروائیوں کے دوران تقریباً 4کروڑ65 لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کی ممنوع اشیا ضبط کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال دسمبر2012 تک 145 فیصد سے زائد کی نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔کلکٹرماڈل کسٹم کلکٹوریٹ حیدرآباد محمدآصف مرغوب صدیقی نے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کوسختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ قومی خزانے کونقصان سے بچایا اور حکومت کے ڈیوٹی اور ٹیکسز میں اضافہ کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں