کوہلی نے ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑدیا
کوہلی نے مسلسل 3 سیریز میں ڈبل سنچریز کا ڈان بریڈ مین اور راہول ڈریوڈ کا مشترکہ عالمی ریکارڈ توڑدیا۔
GILGIT:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے مسلسل 3 سیریز میں ڈبل سنچریز اسکور کرنے کا سر ڈان بریڈ مین اور راہول ڈریوڈ کا مشترکہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
کوہلی نے اس مہم کا آغاز گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بناتے ہوئے کیا جس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اندور ٹیسٹ میں 211 رنز بنائے جب کہ بھارت کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کے خلاف آخری ٹیسٹ میں 235 رنز اسکور کیے تھے اور اب حیدر آباد میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 204 رنز بناتے ہوئے سرڈان بریڈ مین اور ہموطن راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ویرات کوہلی کیلیے تقریب پذیرائی کا انعقاد
ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل چار ٹیسٹ سیریز میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین بن گئے ہیں، اس سے قبل سر ڈان بریڈ مین اور راہول ڈریوڈ لگاتار تین ٹیسٹ سیریز میں تین ڈبل سنچریز کے ساتھ مشترکہ طور پر اس عالمی ریکارڈ پر قابض تھے۔
بطور کپتان بھی کوہلی کی یہ چوتھی ڈبل سنچری ہے، صرف برائن لارا 5 ڈبل سنچریز کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔ کوہلی ایک ہوم سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں، انہوں نے اب تک 1168 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ سابقہ ریکارڈ 1105 رنز کے ساتھ وریندر سہواگ کے پاس تھا۔