عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا‘‘ پر پابندی برقرار
سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اپنا 8 فروری کا حکم واپس لے لیا، پیمرا
سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اپنا 8 فروری کا حکم واپس لیتے ہوئے نجی ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ''ایسے نہیں چلے گا'' پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ پر مبنی سنگل بینچ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا 8 فروری کو جاری فیصلہ عدالت کے علم میں نہیں تھا لہٰذا سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے اس لیے نفرت انگیز پروگرام نشر کرنے کی پاداش میں پیمرا کی طرف سے عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ''ایسے نہیں چلے گا'' پر عائد پابندی برقرار رہے گی جو فی الفور عائد کی جاتی ہے۔
پیمرا پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں درخواست دہندہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 22 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں جب کہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا پیمرا نمبر iii)5) حتمی تصور کیا جائے جس کے مطابق 26 جنوری 2017 کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔