سری دیوی نے بیٹیوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی
سری دیوی نے کسی قسم کے تنازعے سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے
ISLAMABAD:
ماضی کی خوبرو اداکارہ سری دیوی نے اپنی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگادی۔
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی اپنی بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ بیٹیوں کے معاملات زیادہ قریب سے دیکھتی ہیں لیکن اب جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں انٹری کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں جس کے بعد اداکارہ نے بیٹیوں پر حیرت انگیز پابندی لگادی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی بھی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ان کے قریبی دوست شیکھر کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سری دیوی نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا تاہم اب بیٹی جھانوی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں لہٰذا سری دیوی نے کسی قسم کے تنازعے سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے، ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سری دیوی کی بیٹی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
دوسری جانب والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد جھانوی کپور اورخوشی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کئی پوسٹ ہٹادی ہیں۔
واضح رہے کہ سری دیوی کے شوہر اور نامور پروڈیوسر بونی کپور نے بیٹی جھانوی کپورکی کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔