گوجرانوالہ میں شاگرد کو مارکر زہریلی دوا کھانے والا مکینک بھی چل بسا

استاد کو زہریلی گولیاں کھانے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


ویب ڈیسک February 10, 2017
استاد کو زہریلی گولیاں کھانے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ، فوٹو؛ فائل

موٹر سائیکل میکینک استاد نے کام نہ کرنے پر شاگرد کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خود بھی زہریلی گولیاں کھالیں جس پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بڈھا گورائیہ میں 14 سالہ سہیل 4 سال سے یوسف نامی شخص کے پاس موٹر سائیکلوں کا کام سیکھ رہ تھا لیکن آج لڑکا تھوڑی دیر کے لیے غائب ہوا جس پر استاد نے واپس آنے کے بعد طیش میں آکر اس کا گلا دبا دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد استاد بدحواس ہوکر گھر بھاگا اور خود بھی خوف کے مارے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں لیکن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے تفتیش کے لیے دوسرے شاگرد کو حراست میں لے لیا جب کہ مقتول لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار بچے کو کام سے ہٹایا لیکن استاد پھر منت اور سفارش کرکے اسے واپس لے جاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔