لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کے کچھ کیمرے چوری کرلیے گئے

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ایس پی سٹی


ویب ڈیسک February 10, 2017
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ایس پی سٹی، فوٹو؛ فائل

SAN FRANCISCO: شہر میں چوروں پر نظر رکھنے والے سیف سٹی پراجیکٹ کے کچھ کیمروں کو ہی چوری کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں چوروں پر نظر رکھنے والے سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کو چوری کرلیا گیا ہے، کیمروں کو اندرون لاہور کے علاقوں سے رات گئے گاڑی پر سوار 3 چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کیا۔ شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت چلنے والے کیمرے چوری ہونے کے بعد چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا خدشہ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب ایس پی سٹی محمد نوید کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔