باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے بچہ جاں بحق 4 زخمی

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔


ویب ڈیسک February 10, 2017
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: آئی این پی

باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل ارنگ میں سرکاری کنٹریکٹرحاجی ناصر کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا، بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے دھماکے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے تاہم ایک بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ اور لیویر نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا۔ پولیٹیکل انتطامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔