طاہر القادری پر الزام لگانے والے ’’اسٹیٹس کو‘‘کے حامی ہیں الطاف حسین

وہ پاکستان الیکشن ملتوی کرانے کے لیے نہیں بلکہ جاگیردارانہ نظام اور لوٹ مار کا کلچر ختم کرانے واپس آئے ہیں


Express Desk January 05, 2013
محروم عوام کوان کے حقوق دلانے کیلیے تعاون جاری رہے گا، طاہرالقادری کی فون پر متحدہ کے قائد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اورتحریک منہاج القرآن کے روح رواں شیخ الاسلام ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پرگفتگوکی اورموجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بعض سیاسی رہنما کہہ رہے ہیں کہ شیخ الاسلام الیکشن ملتوی کرانے اور جمہوری نظام کوڈی ریل کرانے آئے ہیں، اس پرالطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن ملتوی کرانے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورلوٹ مار،کرپشن ،کروڑوں،اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے کاکلچرختم کرانے اورانتخابی نظام میں اصلاحات کرانے پاکستان تشریف لائے ہیںلہٰذاجولوگ ان پرطرح طرح کی تہمتیں لگارہے ہیں وہ دراصل اسٹیٹس کوبرقراررکھناچاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری کئی بارواضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ وہ الیکشن کاالتواہرگزنہیں چاہتے اورملک میں جمہوری نظام کاتسلسل چاہتے ہیں۔

03

الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے فرسوہ جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کیلئے گزشتہ 35 برسوں سے جدوجہدکررہی ہے اوراس نے اس مقصدکیلیے ہر جماعت سے اشتراک کیا لیکن کسی نے بھی فرسودہ نظام کوختم نہیں کیا ۔ اب ڈاکٹرطاہرالقادری صاحب ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ، موروثی سیاسی کلچر ، لوٹ ماراورکرپشن کے خاتمہ کیلیے میدان عمل میں آئے ہیں توہم نظریاتی ہم آہنگی کی وجہ سے ان کی حمایت کررہے ہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری نے الطاف حسین کے خیالات کی تائیدکی اورکہاکہ یہ باہمی تعاون ظالم جاگیرداروں کے جبروتسلط کے خاتمہ اور محروم عوام کوان کے حقوق دلانے کیلیے ہے اورانشاء اللہ یہ تعاون جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |