نگراں حکومت مشاورت سے بنائی جائیگی صدر زرداری

آئندہ الیکشن میںبہترطورپرعوامی خدمت کرنیوالے رہنمائوںوکارکنوں کوہی ٹکٹ دینگے


Staff Reporter January 05, 2013
دوستوں کوہماری مقبولیت کااندازہ آئندہ الیکشن میں ہوجائیگا،جلدسندھ بھرکادورہ کرونگا،بلاول،مخدوم احمدمحمود کی صدرسے ملاقات۔ فوٹو: فائل

صدرآصف زرداری نے کہاہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

آئندہ انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے،کسی کوغیرجمہوری طریقے سے جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی اجازت نہیںدی جائے گی،دوستوں کے تحفظات دورکرینگے،نگراں سیٹ اپ پرتمام سیاسی قوتوں کواعتمادمیں لے کرآئینی طریقے سے نگراں حکومت تشکیل دی جائے گی،آئندہ انتخابات میں انہی پی پی رہنمائوں وکارکنان کوقومی وصوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے جن کی عوامی خدمات بہترہوںگی،پارٹی ٹکٹ میرٹ پرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جاری کرے گی،پیپلز پارٹی کے تمام وزرااورارکان اسمبلی اپنی کارکردگی کومزیدفعال بنائیں۔

یہ بات انھوں نے صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزرااور ارکان سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔صدر زرداری نے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت کو پانچ سال مکمل ہورہے ہیں ،اب آئندہ عام انتخابات قریب ہیں ہمیں واپس عوام میں جاناہے ، اگر آپ کی کارکردگی بہتر ہوگی تو عوام آپ کی خدمات کا اعتراف کریں گے ،ہمارا عزم اوریقین پختہ ہے ،حکومت نے تمام مسائل کو ہمیشہ ڈائیلاگ اور عوامی خدمات کے ذریعے حل کیا کیونکہ جمہوری دور میں ہی تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوتے ہیں۔

 

09

حکومت عوام کے مسائل سے قطعی غافل نہیں،حکومت نے غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے، توانائی کے بحران کے حل اور معیشت کے استحکام کیلیے طویل المدت پالیسیاں مرتب کی ہیں،جس کے نتائج مستقبل میںمزید ظاہر ہوں گے۔اراکین اسمبلی نے صدرکو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے شکایت کی کہ بیوروکریسی کے بعض افسران ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تعاون نہیں کرتے،صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ ان شکایات کا ازالہ کریں اورعوامی نوعیت کے منصوبوں کو ڈیڑھ ماہ میں مکمل کیاجائے ۔صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اتحادی جماعتوں سے مکمل رابطے میں ہے اور بعض اتحادی دوستوں کے جو تحفظات ہیں انھیں دور کردیں گے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور جو سیاسی دوست یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہماری عوام میں مقبولیت میں کمی ہوگئی ہے انھیں ہماری مقبولیت کا اندازہ آئندہ انتخابات کے نتائج سے واضح ہوجائے گا ، جلد کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کادورہ کروں گا۔انھوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی کہ عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال کیاجائے۔

قبل ازیں کہ صدر آصف علی زرداری سے صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں گورنر پنجاب مخدوم احمد محمودنے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب کے سیاسی معاملات،پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں،آئندہ انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صدرنے مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |