بھارتی فوج نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو پھر گرفتار کرلیا سرینگر جیل منتقل

یاسین ملک کو 15 ساتھیوں سمیت بھارتی فوج نے گرفتارکرکے سرینگر جیل منتقل کردیا۔

یاسین ملک کو 15 ساتھیوں سمیت بھارتی فوج نے گرفتارکرکے سرینگر جیل منتقل کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک اپنے 15 ساتھیوں سمیت مقبول بٹ شہید کی برسی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک بھارتی فوج نے گرفتارکرکے سرینگر جیل منتقل کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں آج (ہفتے کو) مقبول بٹ شہید کی 33ویں برسی کو ناکام کرنے کیلیے ایک بار پھر کرفیو نافذ کرکے فوج، بی ایس ایف اور پولیس کی بھارتی نفری تعینات کردی گئی ہے۔


یاد رہے چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک طویل عرصے سے علیل تھے۔

 
Load Next Story