پاناما لیکس موزیک فونسیکا فرم کے دونوں مالک کرپشن کیس میں گرفتار

جرگن موزیک اور ریمون فونسیکا کو برازیل میں درج ایک کرپشن کیس میں ملوث ہونے پر پاناما سے ہی گرفتارکیا گیا


News Agencies February 11, 2017
موزیک فونسیکا پاناما میںآف شورکمپنیاںبناکردیتی ہے،فرم کاایک مالک پاناما کے صدر جان کارلوس کا معاون بھی رہ چکا ہے۔ فوٹو: فائل

MULTAN: کالا دھن سفید کرنے والے بدعنوان عناصر کی قانونی معاونت سے شہرت حاصل کرنے والی بین الاقوامی فرم موزیک فونسیکا کے دونوں مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونسیکا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی فرم موزیک فونسیکا کے ایک مالک ریمون فونسیکا پاناما کے صدر جان کارلوس کے معاون بھی رہ چکے ہیں تاہم دونوں مالکان کو برازیل میں کرپشن کیس میں ملوث ہونے کی بنا پر پاناما سے ہی گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی فرم موزیک فونسیکا کی جانب سے دنیا بھر کے کرپٹ افراد کی معاونت پر پاناما پیپرز کے نام سے رپورٹ جاری ہوئی تھی جو ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد دستاویزات پر مشتمل ہے۔ موزیک فونسیکا کالا دھن سفید کرنے والوں کو پاناما میں آف شور (بے نامی) کمپنیاں بنا کردیتی ہے اوران کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں