غلام محی الدین نے ’’مولا جٹ ٹو‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی
جس کردار کے لیے منتخب کیا وہ میرے مزاج کے مطابق بہتر نہیں لگا، اداکار
ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ''مولا جٹ ٹو '' جس کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔
فلم میں غلام محی الدین کو بھی اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم انھوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔
غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ بلال لاشاری ایک اچھے ہدایت کار ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی لیکن فلم میں مجھے جس کردار کے لیے انہوں نے منتخب کیا یہ کردار میرے مزاج کے مطابق بہتر نہیں لگا۔