اوگرا کا نوٹیفکیشن 3 روز بعد ہی منسوخ ایل پی جی مہنگی
قیمت 76.5ہزارکے بجائے93.5ہزارروپے ٹن ہوگی، گھریلو سلنڈر پر 200 روپے بڑھ گئے
وفاقی وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل نے صارفین کے لیے مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینئروائس چیئرمین علی حیدر نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم نے 3 روزہ وقفے کے بعد اوگرا کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے جمعرات کو ہی نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت صارفین کیلیے فی ٹن ایل پی جی کی فروخت کی قیمت 76 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر93ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے جس کے نتیجے میں فی 11.8 کلوگرام کا حامل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بھی900 سے بڑھا کر1100 روپے کردی گئی۔
علی حیدر نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم اگرپروڈیوسرزکی جانب سے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں سے فی ٹن پر سگنیچربونس اور پریمیم کی مد میں وصول کیے جانے والے7000 تا8000 روپے پر پابندی عائد کردے تو عام صارف کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکتا ہے اور ایل پی جی کی کنزیومر پرائس میں مزید نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔