ٹیکوں کے ذریعے پولیو ویکسین لگانے کی مہم پیر سے شروع ہوگی

انسدادپولیومہم کی مائیکروپلاننگ مکمل کرلی،ای پی آئی نے لیڈی ہیلتھ ورکرزکوٹیکے لگانے کی تربیت دیدی،ڈائریکٹرصحت


Staff Reporter February 11, 2017
حفاظتی اقدامات مکمل،رہ جانیوالے بچوں پرخصوصی توجہ دی جائے،کمشنر۔ فوٹو: فائل

کراچی میں بچوں کوپولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے پیر سے انجکشن کے ذریعے پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

مہم 21 فروری تک جاری رہے گی9 روزہ مہم کے دوران3 لاکھ 66 ہزار بچوں کوپولیو ویکسین کے ٹیکے لگائیں جائیں گے، انجکشن کے ذریعے ویکسین 4 ماہ سے 2سال کے بچوں کولگائی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ نوزائیدہ بچوں کو پولیوکی حفاظتی خوراک بھی پلائی جائے گی۔

ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر ایم توفیق نے بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مائیکرو پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے کہ ٹیکے لگانے کی تربیت ای پی آئی حکام نے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں تربیت یافتہ عملہ بچوں کو ٹیکے لگائے گا ٹیکے کے ساتھ نوزائیدہ بچوں سے3 ماہ تک کے بچوںکو پولیوکی حفاظتی ویکسین پلائی بھی جائے گی مہم 13فروری سے21 فروری تک جاری رہے گی۔ مہم کراچی کی 123یونین کونسلوں میں شروع کی جائے گی جس کے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

دریں اثنا کمشنر آفس میں 13 فروری سے شروع ہونے والی اانسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا اجلاس میں گزشتہ ماہ کی انسداد پولیو مہم کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرکراچی II فرحان غنی، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے معاون فیاض جتوئی، تمام ڈپٹی کمشنرز، کراچی پولیو ٹاسک فورس کے معاون ڈاکٹر نصرت علی، محکمہ صحت کے افسران، ٹاؤن ہیلتھ افسران،عالمی ادارہ صحت، یونیسف، روٹری کلب کے نمائندوں، پولیس و رینجرزکے افسران شریک تھے کمشنر نے کہا کہ رہ جانے والے بچوںکوپولیوکے قطرے پلانے کیلیے زیادہ اورخصوصی توجہ کے ساتھ کام کیا جائے۔

دوسری جانب ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے معاون فیاض جتوئی نے بتایاکہ کراچی کی کارکردگی گزشتہ ایک سال سے اچھی رہی ہے اور انسداد پولیوکا ہدف حاصل کرنے میں کراچی کی انسداد پولیوکی ٹیموں کی کوششیں کامیاب رہی ہیں جبکہ کراچی پولیو ٹاسک فورس کے معاون ڈا کٹر نصرت علی نے کراچی میں شروع ہونے والی مہم کے انتظامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 6 روزہ مہم کے انتظامات مکمل ہیں کراچی کی 123 یونین کونسلوں کے حساس علاقوں میں بھی مہم چلائی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں