اشتعال انگیز تقاریرکیس ایم کیوایم بانی اورفاروق ستارکے دوبارہ ناقابل ضمانت وانٹ جاری

مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 6 مارچ تک عدالت میں پیش کیاجائے، عدالتی حکم

مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی، خواجہ اظہارالحسن، ساتھی اسحاق اور محفوظ یار خان ضمانت پر رہا ہیں: فوٹو: فائل

لاہور:
اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت کوخطرے میں ڈالنے سے متعلق مختلف مقدمات میں ایم کیو ایم بانی اور فاروق ستارسمیت 200 سے زائد افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وانٹ جاری کردئیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریراورملکی سالمیت کے 34 مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے 5 مقدمات میں ایم کیو ایم بانی اور فاروق ستارسمیت 200 سے زائد افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وانٹ جاری کردئیے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: بانی ایم کیوایم سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سماعت کے دوران مقدمات میں ایم کیوایم لندن کے پروفیسرحسن ظفرعارف، ساتھی اسحاق، امجد اللہ عدالت اور ایم کیوایم پاکستان کے محفوظ یارخان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ مفرور ملزمان میں خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، کیف الوریٰ، سلمان مجاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے پولیس کو مفرور ملزمان کوگرفتارکرکے 6 مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی، خواجہ اظہارالحسن، ساتھی اسحاق اور محفوظ یار خان ضمانت پر رہا ہیں۔
Load Next Story