3 صوبوں کے صوبائی الیکشن کمشنر تبدیل

خیبر پختونخواکے صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری کو پنجاب کا صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔


خیبر پختونخواکے صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری کو پنجاب کا صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 3 صوبوں کے صوبائی الیکشن کمشنر تبدیل کر دیے ہیں ۔

پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انورکوجنھیں چند روز قبل سندھ کا اضافی چارج دیا گیا تھا مستقل طور پر سندھ کا صوبائی الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ کوجنھیں ڈی جی بجٹ تعینات کیا گیا تھا خیبر پختونخوا میں صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا ہے اور خیبر پختونخواکے صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری کو پنجاب کا صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں