بھارت کا بڑھتا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے لیے خطرے کا باعث ہے صدرآزاد کشمیر
گوادربندرگاہ کی تعمیر کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ ہوا ہے، صدرآزاد کشمیر
صدرآزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ ہوا ہے اور اس نے بحرہند میں نئی آبدوزوں اور میزائلوں کے تجربے کئے ہیں۔
صدر آزاد کشمیرمسعود خان نے میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن سلامتی کے لئے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے، سی پیک موجوہ د حالات میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے، بحرہند میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، چین دنیا کی بڑی معیشت ہے، معیشتوں میں تیزی کا انحصارسمندری تجارت پرہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی سمندری حدود اہمیت اختیار کر گئی ہے، گوادربندرگاہ کی ترقی پربھارت جنگی جنون بڑھارہا ہے جب کہ بھارت کا بڑھتا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: سمندری حدود کے تحفظ کیلئے دیگر ملکوں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں
صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ امن کےلیے خطرہ بنے ہوئے مسئلہ کشمیرکوحل کرائے، مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوگی، علاقے میں بڑھتی ہوئی فوجی نقل وحرکت علاقے کے لئے چیلنج ہے، گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد بھارت کےجنگی جنون میں اضافہ ہواہے، بھارت نے بحرہند میں نئی آبدوزوں اور میزائلوں کے تجربے کئے ہیں جب کہ میری ٹائم میں پاک بحریہ سمیت دیگرملکوں کی سیکیورٹی بھی ضروری ہے۔
صدرآزاد کشمیرنے کہا کہ گوادر کی وجہ سےمیری ٹائم حب بن گیا ہے، سمندری تجارت کومحفوظ بنانے کیلیے قذاقی اور جرائم پرقابو پانے کی ضرورت ہے، جموں کشمیر تنازع حل نہ ہونے سے خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوگی جب کہ اقوام متحدہ امن کےلیے خطرہ بنے ہوئے مسئلہ کشمیرکوحل کرائے۔