اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی محمد عرفان کے خلاف بھی تحقیقات
اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ان کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا۔
KARACHI:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر محمد عرفان کو بھی تحقیقات میں شامل کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کو بھی میگاایونٹ میں میچ فکسرز سے رابطے کے شبہ میں تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ان کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد یونائٹیڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر
اس سے پہلے محمد عرفان کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد عرفان کو میگا ایونٹ سے باہر کرکے دبئی سے لاہور کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
تاہم چئیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے تمام خبروں کی تردید کردی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ محمد عرفان کو فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اس حوالے سے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شرجیل اور خالد لطیف کے علاوہ کسی کھلاڑی کو معطل نہیں کیا، چیرمین پی ایس ایل
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی بلے باز شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی پاکستان سپر لیگ سے باہر کرکے ملک واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اور ان کے علاوہ دیگر پانچ کھلاڑیوں کی نگرانی بھی شروع کردی گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد خالد لطیف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ خالد لطیف نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ انہیں شرجیل ساتھ لے کر گئے تھے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں سےایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔