پانی کی قلت پراحتجاج کرنیوالوں کیخلاف سیڈاکی کارروائی

بدین تھانے میں 15آبادگاروں پر ایریگیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنیکی درخواست


Express News Desk July 29, 2012
3ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اورحکومت نوٹس لینے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔ فوٹو اے پی پی

زرعی پانی کی مصنوعی قلت اور سیم نالوں و نہروںکی مرمت کے لیے فنڈز میں ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کرنے پر آبادگار ایسو سی ایشن کی طرف سے ڈائریکٹر اور چیئرمین سیڈا سہیل مرزاکے خلاف احتجاج کرنے والے15 آبادگاروںکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور انہیں گرفتارکرنے کیلیے پولیس کو لیٹر جاری کردیا گیاہے۔

اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر بدین سب ڈویژن کے دستخط سے ایس ایچ او بدین تھانے کو جاری کیے گئے لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ چیئرمین ایف او قاضیہ واہ اولڈ ربڈنو جمالی اور وکیو راجو 15 آبادگاروںکے ساتھ آئے اور میر واہ اولڈکے ریگولیٹرکے دروازے زبردستی کھول کرپانی بہانے کی کوشش کی اور جب وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹنڈیل فیض محمد ملاح نے انکو روکنے کی کوشش کی تو آبادگاروں نے اس پر حملہ کردیا۔

ذکورہ آبادگاروں سمیت 15 نا معلوم آبادگاروںکے خلاف ایریگیشن ایکٹ 61 سیکشن ایک اور دوکے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔بدین پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی آبادگارکے خلاف کیس درج نہیں ہوا ہے

۔دوسری طرف آبادگار ایسو سی ایشن کے عہدیداروں حنیف خاصخیلی،علی اکبر جونیجو، سکندر میندھرو، ڈاکٹر ابراہیم میمن نے بتایا کہ آبادگاروںکو بلیک میل کرکے احتجاج سے روکنے کیلیے سیڈاکے چیئرمین سہیل اکبر مرزاکے کہنے پر پولیس کو لیٹر لکھا گیا۔انھوں نے کہا کے آبادگار3ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اورحکومت نوٹس لینے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں