کراچیحلقہ بندیوں کیخلاف صوبائی الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع

مردم شماری کے بغیر حلقوں میں تبدیلی قانون کی خلاف ورزی ہے، مؤقف

مردم شماری کے بغیر حلقوں میں تبدیلی قانون کی خلاف ورزی ہے، مؤقف ، فوٹو : فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے احکامات کے خلاف کراچی میںمختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے جمعے کوصوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں اپنی درخواستیں جمع کرانا شروع کردی ہیں۔

درخواستیں جمع کرنیوالوں نے مؤقف اختیارکیا کہ نئی حلقہ بندیوں سے پہلے مردم شماری کرائی جائے۔قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقے بغیرمردم شماری کے تبدیل کیے جا رہے ہیں جوقانون کی خلاف ورزی ہے۔قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے سے قبل مردم شماری کرائی جانی ضروری ہے۔




حلقہ بندیاں صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کی جائیں۔انتخابات قریب ہیں اگراب حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں توعوام کومشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔درخواستیں چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کے نام تحریر کی گئی ہیںاور درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔
Load Next Story