جامعہ کراچی میں سیمینارکے دوران فاروق ستاراورمصطفیٰ کمال نے ہاتھ ملا لیے

ہم جس طرح آج ملے آگے بھی ملاقات ہوسکتی ہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان


ویب ڈیسک February 11, 2017
سیمینار میں مصطفی کمال نے مصافحہ میں پہل کی: فوٹو: سوشل میڈیا

جامعہ کراچی میں ہونے والے سیمینار میں سیاسی مخالف یکجا ہوگئے جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے سیمینار میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جب کہ فاروق ستار نے کہا کہ ایسی ملاقات آگے بھی ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جامعہ کراچی میں قومی یکجہتی اور علاقائی روابط میں نوجوانوں کے کردار پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سیمینار میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے شرکت کی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: فاروق ستار اوران کی ٹیم کو دونوں ہاتھوں سے خوش آمدید کہتا ہوں

سیمینارنے فاروق ستاراورمصطفیٰ کمال کو ایک دوسرے کے قریب کردیا جہاں مصطفیٰ کمال اورفاروق ستار نے ہاتھ ملایا اور خیریت دریافت کی جب کہ مصطفی کمال نے مصافحہ میں پہل کی۔ سیمینار میں دونوں برابر کی نشستوں پر براجمان ہوئے۔



اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم جس طرح آج ملے آگے بھی ملاقات ہوسکتی ہے کیوں کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں معیشت سیاست کے رخ کا تعین کرتی ہے اور معاشی استحکام کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، قومی یکجہتی کے لیے انصاف اورمساوات کاقیام ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقوں کوقومی ترقی میں حصہ دینا ہوگا اور وسائل کی تقسیم ضلعی سطح پرہونی چاہیے۔

دوسری جانب مصطفیٰ کمال نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار سے میری کوئی ذاتی رنجش یا اختلاف نہیں لیکن ہمارے نظریاتی اختلافات اپنی جگہ اب بھی موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم دونوں نے ایک ہی پلیٹ فارم پر کام کیا ہے ان سے مصافحہ کرتے ہوئے کوئی بات نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں