عمران خان اور شیخ رشید یتیم مسکین اور زکوۃ کے حقدار ہیں عابد شیرعلی
عمران خان حساب دیں کہ زکوۃ کی مد میں ملنے والی رقم کہاں سے آتی ہے اور کہاں جاتی ہے، عابدشیرعلی
وزیرمملکت پانی و بجلی عابدشیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید دونوں ہی یتیم و مسکین ہیں اور وہ زکوۃ کے مستحق ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم 3 نسلوں کا حساب دے رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے وکلا وزیراعظم کے خلاف دائر مقدمے میں اب تک دلائل کے ذریعے کوئی ثبوت سامنے نہیں لاسکے، پاناما پیپرز پرعمران خان کی نئی اننگز کا ڈراپ سین ہونےجارہا ہے اور انہیں اب اپنا انجام نظر آرہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما والے روتے رہیں گےاور نواز شریف فیتےکاٹتے رہیں گے، سپریم کورٹ میں عمران خان کی بال ٹمپرنگ نہیں چلے گی عوام اب جھوٹے مقدمے بنانے والی پی ٹی آئی اور ان کی قیادت کا احتساب کرے گی۔
عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے بڑا کوئی بھی فقیر نہیں وہ نوازشریف کے دور میں بھی فقیر تھے اور پھر مشرف دور میں بھی ان کی فقیری ختم نہ ہوئی۔ لیکن آج سائیکل پر سفر کرنے والا شیخ رشید کوٹھیوں کا مالک ہے وہ بتائیں کہ انہوں نے اسلام آباد میں جائیدادیں کہاں سے بنائیں۔ عمران خان اور شیخ رشید دونوں یتیم اور مسکین ہیں ان پر زکوۃ بنتی ہے لیکن عمران خان حساب دیں کہ زکوۃ کی مد میں ملنے والی رقم کہاں سے آتی ہے اور کہاں جاتی ہے۔
عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود فریشی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود زکوة کا حساب کتاب دیں کہاں سے آتے ہیں کہاں جاتے ہیں کیا وہ حساب دے سکتے ہیں کتنی رقم لوگوں پر خرچ کی گئی اگر وہ حساب دیں میں مرید بن جاؤں گا۔
وزیرمملکت نے کہا کہ بلوچستان میں نوازشریف نےکاغذی کارروائی کوترقی میں بدل دیا، ماضی میں بجلی کی فرسودہ لائینیں بچھی ہوئی تھیں لیکن ہماری حکومت میں اربوں روپے ٹرانسمیشن لائن ٹھیک کرنے پر لگائے گئے اور بہت جلد بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔