غیرقانونی سمزکیخلاف مؤثراقدامات کیے جائیںرحمن ملک

موبائل فون ایک خوفناک شکل اختیارکرچکاہے،نیٹ ورک کی بندش کے بہترنتائج نکلے


January 05, 2013
دہشتگردی کوکنٹرول کرنے میں مدد ملی،اجلاس سے خطاب،امن وامان کی صورتحال پرغور۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ غیرقانونی موبائل سمزدہشتگردی میں استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں ،پی ٹی اے غیرقانونی سمز کی روک تھام کیلیے مناسب اقدمات کرے۔

وزرات داخلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریزسے کہاکہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اوراہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اورانعامات دیے جائیں۔

06

انھوں نے کہاکہ وزیرداخلہ نے کہا کہ موبائل فون ایک خوفناک شکل اختیار کرچکا ہے، موبائل فون نیٹ ورک کی بندش کے بہترنتائج نکلے اور دہشت گردی کوکنٹرول کرنے میں مدد ملی۔اجلاس میں امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں