الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی نگراں سیٹ اپ پر تمام جماعتیں متفق ہیں کائرہ

طاہر القادری بتائیں ان کی کونسی جماعت ہے، وہ الیکشن لڑنا بھی چاہتے ہیں یا نہیں،کائرہ


Online January 05, 2013
سوچ تبدیل کیے بغیرشدت پسندی،انتہا پسندی کاخاتمہ ممکن نہیں،اس حوالے سے میڈیا کرداراداکرسکتاہے،وزیر اطلاعات ، گفتگو ، خطاب۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری سب سے پہلے یہ وضاحت کریں کہ انکی سیاسی جماعت کون سی ہے اور وہ الیکشن میں حصہ لینا بھی چاہتے ہیں یانہیں؟

جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد اورنگران سیٹ اپ پرتمام جماعتیں متفق ہیں اور انتخابات میں ایک لمحے کی بھی تاخیرنہیں ہوگی۔سیاسی جماعتوں میںگفتگو ہوتی رہتی ہے چوہدری برادران وضاحت کرچکے کہ وہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنیںگے البتہ الیکشن کمیشن کی اصلاحات پرانکا اپنا نقطہ نظرہے کسی بھی ایشو پرموقف رکھناہرسیاسی جماعت کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیاکاکوئی الیکشن کمیشن قانون سازی نہیں کرتا صاف اور شفاف انتخابات کرانا حکومت کی ذمے داری ہے جمہوری اداروںکی مضبوطی کیلیے پیپلز پارٹی نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

13

وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آئندہ اس ملک کااقتدار کس کودیتے ہیں اس حوالے سے کسی بھی غیرجمہوری عمل کی بھرپورمخالفت کی جائیگی۔آن لائن کے مطابق میڈیا فار پیس کے عنوان سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیراطلاعات نے کہاکہ سوچ تبدیل کیے بغیرشدت پسندی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناممکن ہے ذہنیت تبدیل کرنے کیلیے میڈیا رائے عامہ ہموارکرکے انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار اداکرسکتا ہے۔شدت پسندی اور انتہا پسندی اس وقت خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلیے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں