چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے ڈپٹی چیرمین کا دورہ امریکا منسوخ کردیا

دورہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے ڈپٹی چیرمین کے ویزے کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر پر منسوخ کیا گیا


ویب ڈیسک February 11, 2017
دورہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے ڈپٹی چیرمین کے ویزے کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر پر منسوخ کیا گیا، فوٹو؛ فائل

چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکی سفارتخانے کی جانب سے ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے ویزے کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر پر سینیٹ کے وفد کو امریکا جانے روک دیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکی سفارتخانے کی جانب سے ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے ویزے کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور ویزے کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر پر وفد کو امریکا جانے سے روک دیا ہے۔

ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کو وفد کے ہمراہ امریکا روانہ ہونا تھا جہاں انہیں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 13 فروری کو ہونے والی تقریب میں وفد کے ہمراہ شرکت کرنا تھا تاہم ڈپٹی چیرمین نے بھی نیویارک میں ہونے والی تقریب میں جانے سے انکار کردیا۔

چیرمین سینیٹ رضا ربانی کی ہدایت پر وفد کا دورہ منسوخ کردیا گیا جب کہ رضا ربانی نے مزید حکم دیا کہ سینیٹ کا کوئی وفد اس وقت تک امریکا کا دورہ نہیں کرے گا جب تک امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویزے میں غیر ضروری تاخیر پر وضاحت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں