پاکستان کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائےشیری رحمن

انسداد دہشت گردی میں ٹھوس کامیابیاں حاصل کیں،امریکی اخبار کیلیے آرٹیکل


INP January 05, 2013
انسداد دہشت گردی میں ٹھوس کامیابیاں حاصل کیں،امریکی اخبار کیلیے آرٹیکل فوٹو: فائل

KARACHI: امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے امریکی کانگریس پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو تجارت کیلیے امریکی منڈیوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی دی جائے۔

پاکستان کے اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑی مدد ملے گی، پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے، 5 دوطرفہ ورکنگ گروپوں کے مفید سیشنز ہوئے ہیں، پاکستان نے انسداد دہشتگردی میں ٹھوس کامیابیاں حاصل کیں،4سال میں دیسی ساختہ ہتھیاروں سے پاکستان کی 15851 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔کپیٹل ہل کانگریس کے ڈیلی میں لکھے گئے اپنے خصوصی آرٹیکل میں شیری رحمن نے نئی امریکی کانگریس کی توجہ پاکستان میں حکومت کی جمہوری کامیابیوں کی طرف مبذول کروائی ہے۔

15

انھوں نے کہا کہ فیڈریشن کو خطرات لاحق کرنیوالے کئی دیرینہ آئینی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے کے علاوہ حکومت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دیا اور عوام نے بھی دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں حصہ ڈالا۔ انھوں نے ڈرون حملوں کے غیر سود مند ہونے کے پاکستان کے واضح موقف کا بھی اعادہ کیا۔انھوں نے پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے اس بیان کو بھی سراہا جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کی مشترکہ کوششوں سے خطہ میں القاعدہ کا زیادہ تر خاتمہ کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس سے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کیلیے بات چیت کو مزید بامقصد بنانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ان حملوں سے تعلقات کے حوالہ سے کامیابیاں متاثر ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |