سندھ حکومت کو کراچی کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں میئر کراچی

حکومت کو صرف ٹھیکے دینے کا شوق ہے او اس سے جو فائدہ لینا تھا لے لیا، وسیم اختر

حکومت کو صرف ٹھیکے دینے کا شوق ہے او اس سے جو فائدہ لینا تھا لے لیا، وسیم اختر، فوٹو؛ فائل

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہےکہ حکومت سندھ کراچی کو اپنا گھر نہیں سمجھتی اور اسے شہر کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر 6 افراد كے ہلاكت كی ذمہ داری سندھ حكومت پر عائد ہوتی ہے، حكومت سوئی ہے اس حكومت كو تو رہنے دیں، حكومت سندھ كو كراچی كی ترقی میں دلچسپی نہیں صرف ٹھیكے دینے كا شوق ہے، حكومتِ كراچی كو اپنا گھر نہیں سمجھتی، حكومت كو ٹھیكوں سے جو فائدہ لینا تھا لے لیا، عوام كا پیسہ تھا عوام كو فاہدہ دینے كی بجائے عوام كی جانیں لی جارہی ہیں، ٹرانسپورٹ كو برا حال ہے، ہم وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے اپیلیں كركے تھك گئے لیكن كوئی سنجیدہ نہیں۔


میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں حكمرانی اس جماعت كی ہے جس كو مینڈیٹ ہی نہیں ملا، شہر میں پانی اور سیوریج كا بہت بڑامسلئہ ہے، واٹر بورڈ حكومت سندھ كے ماتحت ہے اور اس كی سنجیدگی كا اندازہ اس بات سے لگائیں كہ واٹر بورڈ كے اجلاس 6 سال بعد ہوئے، كراچی میں خستہ حال ویگنز چل رہی ہیں اس کا ذمہ دار كون ہے، ایكسایز ڈیپارٹمنٹ بھی حكومت سندھ كر طرح سو رہا ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تنخواہیں دینے كے پیسے نہیں ہیں، ہمارے پاس جو بسیں ہیں اُن میں سے دو ٹھیك كروا كہ یونیورسٹی كو دیں گے، میں جو كرسكتا تھا كررہا ہوں۔
Load Next Story