ڈی آئی جی آپریشنز کی دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت
لاہور میں سرچ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے، ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاكٹر حیدر اشرف نے شہر میں ممكنہ دہشت گردی كے خطرات كے پیش نظر تمام افسران كو ہائی الرٹ رہنے كی ہدایت كردی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہےکہ شہر كے داخلی و خارجی راستوں پر سیكیورٹی بڑھادی گئی ہے، شہر میں مشكوك گاڑیوں اور موٹر سائیكلوں كو چیك كرنے كی ہدایت كی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ڈو یژنل ایس پیز كو روزانہ كی بنیاد پر سرچ آپریشنز كی ہدایت كی جس پر لاہور پولیس نے پورے شہر میں ساری رات سرچ آپریشن كركے 20 سے زائد افغانیوں سمیت 50 مشكوك افرادكو حراست میں لے كر تفتیش كے لیے نامعلوم مقام پر منتقل كردیا جب كہ 23 افراد كے خلاف كرایہ دار ی ایكٹ كے تحت مقدمات درج كیے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاكٹر حیدر اشرف نے مزید كہا كہ شہر میں ممكنہ دہشت گردی كے پیش نظر سرچ آپریشنز روزانہ كی بنیاد پر ہوں گے جو ساری رات جاری رہیں گے۔