سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے شہبازشریف

سی پیك كے دشمن پاكستان كے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

سی پیك كے دشمن پاكستان كے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

BRASILIA:
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے كہا ہے كہ سی پیک كے خلاف كوئی سازش كامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سی پیك كے دشمن پاكستان كے دشمن ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ چائنہ پاكستان اكنامك كوریڈور پاكستان كی ترقی اور خوشحالی كا عظیم الشان منصوبہ ہے جو ایك اٹل حقیقت بن چكا ہے اور پورے ملك میں اس كے تحت منصوبے لگ رہے ہیں، سی پیك منصوبوں كی تیز رفتاری سے تكمیل ہماری ترجیح ہے اور یہ منصوبے ملك و قوم كی تقدیر بدل دیں گے۔ انہو ں نے كہا كہ پاكستان میں اربوں روپے كی چینی سرمایہ كاری سے پاكستان كے عوام کے لیے روزگار كے لاتعداد مواقع پیدا ہورہے ہیں، سی پیك خطے سے دہشت گردی و انتہا پسندی كے خاتمے اور غربت میں كمی لانے كے حوالے سے بھی اہم كردار ادا كرے گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ سی پیك كے منصوبوں سے چاروں صوبوں كے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد كشمیر كے عوام مستفید ہوں گے، چائنہ پاكستان اكنامك كوریڈور كے تحت پاكستان بھر میں توانائی منصوبوں كو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، سی پیك منصوبہ تاریخ كا دھارا موڑ دے گا، اس كے خلاف كوئی سازش كامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سی پیك كے دشمن پاكستان كے دشمن ہیں جب كہ ہمارے دوست عظیم الشان سی پیك سے بے حد خوش ہیں۔
Load Next Story