موجودہ صنعتی یونٹس کوبھی ٹیکس کریڈٹ دینے کافیصلہ
توسیع یا نئے یونٹس لگانے پردیاجائے گا، مدت بھی4سال سے بڑھا کر 5سال کر دی گئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں صنعتوں کے فروغ کیلیے پہلے سے قائم صنعتی یونٹس کو بھی نئے صنعتی یونٹس لگانے اور پہلے سے قائم صنعتی یونٹس میں توسیع پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیکس کریڈٹ کی مدت بھی 4 سال سے بڑھا کر 5سال کردی ہے۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سے دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے موجودہ صنعتی یونٹس کی سہولت کیلیے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 65 ای کا دائرہ کار بڑھادیا جس میں اب موجودہ صنعتی یونٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اگر یہ صنعتی یونٹس ملک میں نئے صنعتی یونٹس لگانا چاہیں گے تو انہیں بھی 4 سال کے بجائے 5 سال کی مدت کیلیے ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دی جائیگی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ڈاکیومنٹیشن کو یقینی بنانے کیلیے ٹیکس دہندگان کے توسیعی منصوبے اور نئے منصوبے کیلیے اکائونٹس کا الگ سے حساب کتاب رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور جو ٹیکس دہندگان توسیعی و نئے منصوبوں کے اکائونٹس کا الگ سے حساب رکھیں گے انہیں 100فیصد ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دی جائے گی اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس دہندگان کی طرف سے جو بھی ٹیکس جمع کرایا گیا ہوگا اس کے برابر ٹیکس کریڈٹ دیا جائیگا۔