باکسرعامرخان کی اہلیہ فریال کو برطانوی رئیلٹی شو میں شرکت کی پیش کش

’’بگ برادر‘‘ رئیلٹی شو ہے جس میں متنازع شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔


ویب ڈیسک February 12, 2017
’’بگ برادر‘‘ رئیلٹی شو ہے جس میں متنازع شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو مشہور برطانوی رئیلٹی شو''بگ برادر'' میں شرکت کی پیش کش ہوئی ہے جس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ انہوں نے مداحوں پر چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ دنوں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سسرالیوں پر شوہر کی غیر موجودگی میں تشدد کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد ایک نہ ختم ہونے والا تنازعہ شروع ہوگیا تھا جب کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن اب اس ساری صورتحال سے جلد ہی پردہ کشائی ہونے والی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کیا میں مائیکل جیکسن ہوں؟ فریال مخدوم نے اختلافات کی وجہ بتادی

برطانیہ کے مشہور رئیلٹی شو''بگ برادر'' کے منتظمین نے باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال کو شو میں شرکت کی پیش کش کردی ہے جس میں شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن فریال نے اپنے مداحوں سے شو میں شریک ہونے سے متعلق رائے مانگی ہے۔ فریال مخدوم کا سوشل میڈیا پرپوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بگ برادر منتظمین نے انہیں شو کا حصہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جب کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے مشورہ کیا کہ آیا انہیں شو کا حصہ بننا چاہیئے یا نہیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:باکسر عامر خان کے والد نے بہو فریال سے قطع تعلق کر لیا

دوسری جانب فریال مخدوم کو مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بعض افراد نے ان کی خاندانی لڑائی کو ''بگ برادر'' میں شرکت کے لیے ہی ڈرامہ قرار دیا ہے لیکن اب دیکھنا ہے فریال کے شو میں شرکت کے حتمی فیصلے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ ''بگ برادر'' رئیلٹی شو ہے جس میں متنازعہ شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے اور وہ شو میں اپنی زندگی سے متعلق اہم رازوں سے پردہ کشائی کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں